جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستاناسلحہ برآمدگی کیس، احمد وقاص جنجوعہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلحہ برآمدگی کیس، احمد وقاص جنجوعہ کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

اسلام آباد: اے ٹی سی نے اسلحہ برآمدگی کیس میں رہنماء پی ٹی آئی احمد وقاص جنجوعہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ آپ کہہ رہے ہیں ملزم کا کسی تنظیم سے رابطہ تھا،شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتا ہے؟،منشیات کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟، 7دن میں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہیں؟۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی میڈیا کوارڈنیٹر احمد وقاص جنجوعہ کیخلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔

وکیل صفائی ہادی علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ احمد جنجوعہ پر سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام تھا اور کیس دہشت گردی کا بنا دیا گیا، ملزم پر ابھی تک مجرم ثابت نہیں ہوسکا اس لئے پولیس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔جج طاہر عباس سپرا نے سوال کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کیس میں ملزم کا اسٹیٹس کیا تھا، اگر نظرثانی منظور کرتا ہوں تو معاملہ واپس بھیج دوں گا یا خود جوڈیشل کر دوں گا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس ویڈیو یا آڈیو کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کو ٹیسٹ کے بغیر نہیں مانا جا سکتا۔عدالت نے کہا کہ سات دن کے ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کسی اور ملزم کو گرفتار کیا ہے؟، آپ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا کسی تنظیم سے رابطہ تھا ،شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتا ہے؟،منشیات کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟، ان 7دنوں میں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہیں؟۔بعد ازاں عدالت نے وقاص احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!