لداخ : 5 بھارتی فوجی مشقوں کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ کر ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے اہلکار مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل پر معمول کی مشقیں کررہے تھے اس دوران ٹینکوں پر سوار ہو کر دریا عبور کرتے ہوئے اچانک بڑا سیلابی ریلا آنے سے ٹینکوں کا توازن بگڑ گیا اور 5 فوجی اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ بھاتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونیوالے فوجی جوانوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، مرنے والوں میں ایک جونیئر کمیشنڈ آفیسر بھی شامل ہے۔