تہران : صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کے مطلوبہ اکثریت حاصل نہ کرسکنے پر ایران میں دوبارہ انتخابات کا اعلان کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدارتی انتخابات میں کسی امیدوار کے 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکنے کے باعث 5 جولائی کو دوبارہ انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایرانی وزارت داخلہ کے مطابق صدارتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں سعید جلیلی اور سعی مسعود پزیشکیان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ انتخابات میں مسعود پزیشکیان ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر سب سے آگے رہے جبکہ ان کے حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ حاصل کئے ہیں۔