جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینمحرم الحرام، محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،دفعہ 144...

محرم الحرام، محکمہ داخلہ پنجاب نے سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا،دفعہ 144 نافذ

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیش نظر 1200 افراد کی نقل وحرکت پر پابندی عائدکردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں امن وامان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ کردیا ہے۔

جاری بیان کے مطابق صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران 10246 جلوس نکالے جائینگے جبکہ 37 ہزار 376 مجالس کا انعقاد کیا جائے گا۔ بیان کے مطابق شدہ روٹس اورمقامات کے علاوہ کسی اورمقام پرجلوس ،مجلس کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ کے مطابق اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیش نظر1200 افراد کی نقل وحرکت پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ بیان کے مطابق تمام مجالس و جلوسوں کی مانیٹرنگ یقینی بنائے گی جبکہ صوبے بھر میں حساس قرار دیئے گئے 502 مقامات پر فوج اور رینجرز کو تعینات کیا جائے گا۔

بیان کے مطابق خلاف قانون لاؤڈ سپیکر استعمال پر پابندی عائد ہوگی جبکہ کسی کو بھی سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی کی اجازت نہیں دی جائیگی،خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ، بیان کے مطابق ایس سیکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے اضلاع میں امن کمیٹیوں کو بھی متحرک کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں