جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانپی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں،غیر اہم لوگوں کو جواب نہیں...

پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں،غیر اہم لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتا، شبلی فراز

اسلام آباد : رہنماء پی ٹی آئی شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں گروپ بندی نہیں، غیر اہم لوگوں کو جواب نہیں دینا چاہتا، عدت کیس فیصلے سے دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے، بھگوڑوں کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں رہنماء پی ٹی آئی و سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ عدت کیس سے پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے، قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی کیلئے جدوجہد کرنا ہوتی ہے،مگر فیصلے سے قانون و آئین کی بالادستی کمزور ہوگئی ہے، عمران خان اپنی ذات کیلئے جیل میں نہیں بیٹھے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف، آصف زرداری نے جیل کو فائیو سٹار ہوٹل بنا رکھا تھامگر بانی پی ٹی آئی کو ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، مضبوط لیڈر ہی قوم کو آگے لے جا سکتا ہے۔شیر افضل مروت کے بیان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں غیر اہم لوگوں کی باتوں کا جواب نہیں دینا چاہتا، پارٹی میں کوئی گروپ بندی نہیں ہے، بھگوڑوں کا نام تاریخ میں سیاہ حروف میں لکھا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں