جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستانکراچی ،ہیٹ اسٹروک سے مزید3افراد جاں بحق، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

کراچی ،ہیٹ اسٹروک سے مزید3افراد جاں بحق، ہلاکتیں 20 ہوگئیں

کراچی : کراچی میں ہیٹ سٹروک سے مزید 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ،ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 20 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہیٹ سٹروک کے باعث شہریوں کی ہلاکتوں کاسلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر قائد میں ہیٹ سٹروک کے مجموعی طور پر 212 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 3 افراد کی ہلاکت کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ہیٹ سڑوک کے سب سے زیادہ کیسزضلعی وسطی میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی مجموعی تعداد98 ہے،ضلع شرقی میں 6، کورنگی میں 18،ملیر میں 14،ضلع جنوبی میں40اور ضلع غربی میں 30کیسز رپورٹ ہوئے ۔ حکام کے مطابق 200مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!