راولپنڈی: کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کا 76واں یوم شہادت ملک بھر میں انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا، مسلح افواج کے سربراہان نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت،ثابت قدمی، جرات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
کیپٹن محمد سرور شہید (نشان حیدر) کا 76 واں یوم شہادت ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا، ان کے آبائی گاؤں سنگھوڑی میں یادگار پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں لیفٹیننٹ کرنل محمد فیاض نے آرمی چیف کی جانب سے شہید کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور 8بلوچ رجمنٹ کے چاق وچوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی،مسلح افواج، سروسز چیفس کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کیپٹن محمد سرور شہید کی ہمت، ثابت قدمی اورجرات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔
