پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینبجلی قیمت میں 3.41 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں...

بجلی قیمت میں 3.41 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی

اسلام آباد: بجلی قیمت میں 3.41 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا کو جمع کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں3.41 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ 12ارب 26کروڑ یونٹ بجلی پیداہوئی جبکہ بجلی کی پیداواری لاگت 111ارب روپے رہی، فرنس آئل پر 31روپے 44فی یونٹ بجلی پیداکی گئی،ایل این جی سے بجلی پیداوری لاگت 24روپے ایک پیسہ فی یونٹ رہی ،ایران سے 26 روپے 9پیسے میں فی یونٹ بجلی درآمد کی گئی جبکہ23پیسے فی یونٹ لائن لاسز اور چوری کی نذر ہوگئی۔ نیپرا بجلی قیمتوں میں اضافے بارے درخواست پر سماعت (آج) جمعہ کو کرے گا۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!