منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانعدت نکاح کیس، عمران، بشری کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

عدت نکاح کیس، عمران، بشری کی سزا معطلی کی درخواست مسترد

اسلام آباد :  عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مسترد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد کے جج افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان و اہلیہ بشری بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر 10صفحات پر مشتمل محفوظ شدہ فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے دونوں کی سزا معطلی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان کے پاس سزا معطلی کا کوئی جواز نہیں، بشری بی بی کا خاتون ہونا سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا جواز نہیں ۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی یا ضمانت پر رہائی کی درخواستوں پر سماعت کے دوران مقدمے کے میرٹس پر بات نہیں کی جا سکتی، دونوں ملزمان کو دی گئی سزا نہ تو قلیل مدتی ہے، نہ ہی وہ سزا کا زیادہ حصہ بھگت چکے ہیں۔

فیصلے میں محمد ریاض بنام سرکار کیس کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ضمانت انڈر ٹرائل ملزم کا حق ہے، سزا یافتہ کا نہیں۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں