جمعہ, مارچ 21, 2025
انٹرٹینمنٹلاہور،خلیل الرحمان قمرکو ہنی ٹریپ کا شکار کرنیوالی ملزمہ 4 روزہ جسمانی...

لاہور،خلیل الرحمان قمرکو ہنی ٹریپ کا شکار کرنیوالی ملزمہ 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

لاہور: اے ٹی سی نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنیوالی ملزمہ آمنہ عروج کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے اے ٹی سی لاہور کے جج ارشد جاوید کی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آمنہ عروج کو پیش کیا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعاء کی۔

جج خالد ارشد نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے خلیل الرحمن قمر کو اغوا کیا تھا؟، ملزمہ آمنہ عروج نے اعتراف کیا کہ میں ماڈل ہوں اور حسن شاہ کے پاس پراپرٹی کا کام کرتی ہوں ،اسی نے خلیل الرحمن قمرکو بلوانے کا کہا اور تاوان لیا،وہ مجھے اورخلیل الرحمن قمرکو ننکانہ لے کرگئے،بینک سے اے ٹی ایم کے ذریعے ملزم حسن شاہ نے 2 لاکھ 87ہزار روپے کی رقم نکلوائی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمہ کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ہدایت جاری کی کہ دن کی روشنی میں ملزمہ پولیس کے پاس ہوں گی اور رات کو واپس جیل میں بھیجا جائے گا۔عدالت نے 28جولائی کو ملزمہ کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پولیس سے تفتیش کی رپورٹ طلب کرلی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!