واشنگٹن: سابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر باراک اوباما نے صدارتی امیدوار کملا ہیرس کو فون کیا اور ملکی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے بات کی۔
باراک اوباما نے کہاکہ میں آپ کی حمایت،وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ اس موقع پر مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پر فخر ہے توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا۔ کملا ہیسر نے حمایت کے اعلان پر دونوں کا شکریہ ادا کیا ۔