پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینعسکری حکام کیساتھ پی ٹی آئی کے مسائل کی وجہ (ن) لیگ...

عسکری حکام کیساتھ پی ٹی آئی کے مسائل کی وجہ (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی ہے،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عسکری حکام کیساتھ پی ٹی آئی کے مسائل کی وجہ (ن) لیگ ،پیپلز پارٹی ہے،موجودہ صورتحال کے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، جعلی حکومت سے ہدایات ،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے سب سے بڑے ذمہ دار چیف الیکشن کمشنر ہیں، سپریم کورٹ نے واضح لکھا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دیں،وہ جعلی حکومت سے ہدایات ،عدالتی فیصلے پر عملدرآمد پر لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں، انہیں اپنے تمام غیر آئینی اقدامات کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وقت پر انتخابات نہ کرانا ، بلے کا نشان چھیننا، لیول پلیئنگ فیلڈ، مخصوص نشستیں نہ دینا چیف الیکشن کمشنر کی کارستانیاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور ساتھ دینے والوں کو استعفیٰ دینا چاہئے، عسکری حکام کے ساتھ پی ٹی آئی کے مسائل کی وجہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں برا ثابت کر کے خود اچھا بننا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت ڈیلیور نہ کر پا نے کے بباعث محاذ آرائی کر رہی ہے، سیاسی انتشار پیدا کر کے اپنی نااہلی چھپا ئی جارہی ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!