جمعرات, جنوری 23, 2025
تازہ ترین2014 ء سے سڑکوں پر موجود جماعت 3 دن گھر آرام کرلے،...

2014 ء سے سڑکوں پر موجود جماعت 3 دن گھر آرام کرلے، عظمی بخاری

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 2014ء سے سڑکوں پر موجود جماعت 3 دن گھر آرام کرلے، ان کا مشن دھرنوں سے اقتدار تک پہنچنا ہے، اب پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہ دھرنے کے فنانسر میسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ پنجاب میں دفعہ 144دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر نافذ کی گئی ہے،جو بھی قانون کی خلاف ورزی کرے گا اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور دھرنے کے نام پر شہریوں کی زندگی اجیرن بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو جماعت 2014سے سڑکوں پر ہے وہ 3 دن گھر میں آرام کرلے، ان کا مشن دھرنوں کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا ہے تاہم اب پہلے جیسی سہولت کاری دستیاب نہیں اور نہ ہی دھرنے کے فنانسر میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں افراتفری اور ہیجان کی کیفیت پیدا کرنا ان کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے پاس احتجاج اور دھرنے کیلئے خیبرپختونخوا موجود ہے، کچھ دن قبل بنوں میں ہونیوالے افسوسناک واقعے پر ابھی بھی قوم کے بہت سارے سوالات موجود ہیں، خیبرپختونخوا کے عوام کی بدقسمتی ہے کہ ان پر خرچ ہونیوالا پیسہ اگلے 5سال تک دھرنوں اور احتجاج پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کے عوام کو سستی روٹی ، سستا آٹا اور مفت ادویات دے رہی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا کے عوام 11سال سے انقلابی تقریریں ،ریاست مخالف پروپیگنڈے سے پیٹ بھر رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!