منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینزرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ منظور،مریم نواز کی سبزی کاشتکاروں کیلئے پیکیج...

زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ منظور،مریم نواز کی سبزی کاشتکاروں کیلئے پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

لاہور : وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے سبزی کے کاشتکاروں کیلئے بھی خصوصی پیکیج تیارکرنے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں انہیں زرعی ٹیوب ویلز کی سولر رائزیشن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سولرائزیشن پراجیکٹ کیلئے کاشتکارکوصرف 33فیصدادائیگی کرنا ہوگی،67فیصد ادائیگی حکومت کریگی،پہلے مرحلے میں 7ہزارٹیوب ویل شمسی توانائی پر منتقل کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں وفاقی حکومت کے اشتراک سے مزید 10ہزارٹیوب ویلز سولرانرجی پرمنتقل ہوں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیزل سے ٹیوب ویل چلانے پرفی ایکڑاخراجات 3ہزار،بجلی سے 1500روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ سولرانرجی سے ایک ایکڑکی آبپاشی پرصرف 50روپے خرچ ہوں گے۔وزیراعلی پنجاب نے پراجیکٹ کی منظوری دیتے ہوئے سبزی کے کاشتکاروں کیلئے بھی خصوصی پیکیج تیارکرنے کی ہدایت کی جس کے تحت 25ایکڑ اراضی کے مالک کاشتکار زرعی ٹیوب ویل سولرائزیشن پراجیکٹ کے اہل ہوں گے۔

وزیر اعلی نے ٹماٹر،پیازسمیت دیگرضروری سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ کا پائیدار سسٹم وضع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کامہنگی بجلی کا مسئلہ حل کریں گے، سولرپینل دینے سے ڈیزل اورمہنگی بجلی سے چھٹکارا ملنے پرفصل کی لاگت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کسان خوشحال ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں