ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانحکومت میں شامل جماعتیں دکھاوے کی نورا کشتی لڑ رہی ہیں، یاسمین...

حکومت میں شامل جماعتیں دکھاوے کی نورا کشتی لڑ رہی ہیں، یاسمین راشد

لاہور :  رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل جماعتیں دکھاوے کی نورا کشتی لڑ رہی ہیں، قرض لے کر ہم ملک کو مزید تباہی کی طرف لے جائینگے ،فارم 47 حکومت کی کوشش ہے غریب آدمی مزید غریب ہو جائے، پی ٹی آئی کارکنان پر ظلم وستم کیا جارہا، ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹروں کوہتھکڑیاں لگیں ، مریم کو غصہ ہے وہ خود کیوں ڈاکٹر نہ بن سکیں۔

تفصیلات کے مطابق رہنماء پی ٹی آئی یاسمین راشد نے جیل سے ایک خط میں ملکی قرضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فارم 47 حکومت کی پوری کوشش ہے غریب آدمی مزید غریب ہو جائے، عوام پہلے دو وقت کی روٹی کھاتے تھے اب ایک وقت کی کھائیں، جو ایک وقت کی روٹی کھاتے تھے وہ بھوکے سوئیں ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس کی وجہ بڑھتی ہوئی بیروزگاری ،کھانے پینے کے سامان کی مہنگائی ہے، اس کی وجہ بڑھتے بجلی ،گیس بل اور آئے دن پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہے اور پھر اوپر سے کمر توڑ ٹیکسز۔ انہوں نے لکھا کہ پنجاب کا کسان برباد ہوگیا ہے اور اس کی حالت زار پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ے۔

انہوں نے کہاکہ سٹیٹ بینک کے مطابق رواں سال کا قرض پچھلے دو سال کے قرضے سے زائد ہے ، اب تک 80 ہزار روپے قرض لیا گیا ہے اور یہ تب لیا گیا جب سود کی شرح 22 فیصد تھی۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ دستاویز کے مطابق یہ  سب قرض سود میں جائے گا ۔ انہوں نے لکھا کہ ہم قرضہ لے کر پاکستان کو مزید تباہی کی طرف لے کر جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ حکومت میں شامل ساری پارٹیاں دکھاوے کی نورا کشتی لڑ رہی ہیں، کیا یہ بجٹ سائن نہیں کریں گے اور منظوری نہیں دیں گے؟۔ انہوں نے لکھا کہ بے رحم میڈم پنجاب کے اندر اپنے مظالم جاری رکھے ہوئے ہیں، پولیس گردی میں کوئی کمی نہیں آئی، تحریک انصاف کے کارکنوں پر ظلم وستم کیا جا رہا ہے، کارکنان کو نئے کیسز میں ڈالا جا رہا ہے، عالیہ حمزہ ، صنم جاوید کا غیر قانونی جسمانی ریمانڈ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹروں کو ہتھکڑیاں لگائی جا رہی ہیں، مریم نواز کو اس بات کا غصہ ہے کہ وہ خود ڈاکٹر کیوں نہیں بن سکیں؟۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!