اسلام آباد : عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ شراب و منشیات کے استعمال سے سالانہ 30 لاکھ لوگ موت کے منہ میں جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ میں عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں شراب اور منشیات کے استعمال سے سالانہ 30لاکھ لوگ موت کا شکار ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سالانہ 26لاکھ اموات شراب نوشی اور 4لاکھ اموات منشیات کے استعمال کی وجہ سے ہوتی ہیں جن میں اکثریت مردوں کی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2019 میں 20سے 39سال کی عمر کے افراد کی شراب نوشی سے موت کی شرح سب سے زیادہ تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شراب نوشی کرنے والے افراد بہت سی بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں اور اکثر ڈرائیونگ حادثات کا بھی شکار ہوتے ہیں۔