ہفتہ, جنوری 25, 2025
پاکستانفیصل آباد،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، دوہرے قتل کا گواہ ہلاک

فیصل آباد،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، دوہرے قتل کا گواہ ہلاک

فیصل آباد : فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دوہرے قتل کے گواہ کو ہلاک کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بٹالہ کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے دوہرے قتل کے گواہ کو قتل کردیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے ، مقتول تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں 2013میں دوہرے قتل کے مقدمہ میں گواہ تھا اور آج مقدمے میں گواہی کیلئے عدالت میں پیش ہونا تھا۔

پولیس کے مطابق بٹالہ کالونی میں وکیل سے ملنے کے بعد گھر واپسی پر اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!