پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی فوج کا حماس کے ہتھیاروں کے سینئر ماہر کوہلاک کرنے کا...

اسرائیلی فوج کا حماس کے ہتھیاروں کے سینئر ماہر کوہلاک کرنے کا دعویٰ

یروشلم(شِنہوا) اسرائیلی فوج نےغزہ کی پٹی میں حماس کے ہتھیاروں کے ایک سینئر ماہر کو ہلاک کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رفح میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی فوج نے پیر کو اپنے بیان میں کہا کہ ایک فضائی کارروائی میں حماس کے ہتھیاروں کی تیاری کے ہیڈکوارٹر میں منصوبہ جات وترقی کے انچارج محمد صلاح کوہلاک کیا گیا۔

بیان کے مطابق صلاح اسٹریٹجک ہتھیاروں کی تیاری  کے منصوبے میں شامل تھے  اور اس نےہتھیاروں کی تیاری پر کام کرنے والے کئی اسکواڈز کی کمانڈ کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی  فوج رفح کے علاقے میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور  وسطی غزہ میں بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!