پیر, دسمبر 2, 2024
انٹرنیشنلکرغزستان میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی کے قانون کی منظوری

کرغزستان میں ویپس اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی کے قانون کی منظوری

کرغزستان کے صدر سیدرجپاروف بشکیک میں  ایک  تقریب کی صدارت  کر رہے  ہیں۔(شِنہوا)

بشکیک (شِنہوا) کرغزستان کے صدر سیدرجپاروف نے ویپس اور الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے ایک قانون پر دستخط کئے ہیں جو کہ 2025کےوسط سے نافذ العمل ہوگا۔

صدارتی پریس سروس  نے بتایا ہے کہ یہ قانون الیکٹرانک سگریٹ کی درآمد، گردش اور استعمال پر پابندی عائد کرتا ہے۔

الیکٹرانک سگریٹ پینے پر 115 امریکی ڈالر جرمانہ عائد  ہوگا اور قانونی اداروں کے لیے یہ جرمانہ تقریباً 695 امریکی ڈالر ہوگا۔

الیکٹرانک سگریٹ فروخت کرنے پر افراد کو 230 امریکی ڈالر اور قانونی اداروں کو 750 امریکی ڈالر تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

الیکٹرانک  سگریٹ کی درآمد پر 2 ماہ سے ایک سال تک اصلاحی مشقت یا ایک ہزار390 ڈالر تک جرمانہ ہوگا۔نیز بڑی مقدار میں  الیکٹرانک سگریٹ  کی درآمد پر 2  ہزار300 ڈالر جرمانہ یا ایک سے دو سال قید کی سزا دی جائے گی۔

شہریوں کی صحت کے تحفظ کے دائرہ کار میں مخصوص قانونی دفعات میں ترامیم کے حوالے سے یہ قانون یکم جولائی 2025 سے نافذ ہوگا۔

شِنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں