کھٹمنڈو: نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ٹیک آف کے دوران رن وے پر پھسلنے سے طیارے میں آتشزدگی سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں ٹیک آف کے دوران رن وے سے پھسلنے کے باعث طیارے میں آتشزدگی کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
حکام کے مطابق حادثے کا شکار سوریا ایئر لائنز کی پرواز میں عملے کے 2 ارکان اور 17 مسافر سوار تھے جو اسی ایئر لائن کمپنی کے ملازمین تھے۔ حکام کے مطابق تاحال حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ،تاہم مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ فضاء میں بلند نہیں ہوا تھا بلکہ رن وے پر دوڑتے ہوئے پھسلنے کے باعث حادثہ پیش آیا۔