جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستاناسلام آباد ہائیکورٹ، احمد جنجوعہ کے ریمانڈ کیخلاف درخواست ، فریقین کو...

اسلام آباد ہائیکورٹ، احمد جنجوعہ کے ریمانڈ کیخلاف درخواست ، فریقین کو نوٹس جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈنیٹر احمد جنجوعہ کی ریمانڈ کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے نے پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈنیٹر احمد جنجوعہ کی ریمانڈ کیخلاف درخواست پرسماعت کی۔

وکیل ایمان مزاری نے عدالت کو بتایا کہ احمد جنجوعہ لاپتا تھے، پھر پتا چلا ان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کر دیا گیا، اے ٹی سی نے احمد جنجوعہ کے وکیل کو آگاہ کئے بغیر ان کا 7روز کا ریمانڈ دے دیا۔عدالت کے استفسار پر ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے بتایا کہ احمد جنجوعہ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کوارڈنیٹر ہیں ، انہیں 20جولائی کو اٹھایا گیا، تب ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں تھا جبکہ 22جولائی کے آرڈر میں کہا گیا ان سے کلاشنکوف برآمد ہو ئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے یو ایس بی بھی جمع کرائی ہے، عدالت دیکھ سکتی ہے۔عدالت نے کہا ہم اس ایک شخص کیلئے ایک نئی مثال تو قائم نہیں کر سکتے، کل کو ہر کوئی ریمانڈ کا آرڈر ہائیکورٹ میں چیلنج کر دے گا۔بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کردی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!