ہفتہ, جنوری 25, 2025
انٹرنیشنلامریکہ کا پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہار تشویش

امریکہ کا پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہار تشویش

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان پر آئین وقانون کے مطابق قانون کی حکمرانی کا احترام کرنے پر زور دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی، آئینی و جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں اورپاکستان پر اس کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!