پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینخسارے والے اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے کر رہے...

خسارے والے اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے کر رہے ہیں، عبدالعلیم خان

لاہور: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ خسارے والے اداروں کی نجکاری ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے کررہے ہیں، تجارت کے فروغ کیلئے چین و وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک مکمل کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری و سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،ملکی معاشی معاملات اور دو طرفہ تجارت میں اضافے کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سرمایہ کاری اور معاشی لحاظ سے یورپی ممالک انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے خسارے والے اداروں کی نجکاری کر رہے ہیں،  پرائیوٹائز ہونیوالے سارے اداروں میں منافع کمانے اور بہتر کام کرنے کی صلاحیت ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سے سکھر موٹر وے اولین ترجیح ہے تاکہ پشاور تک روڈ نیٹ ورک مکمل ہوسکے، تجارت کے فروغ کیلئے چین اور وسط ایشیائی ممالک تک روڈ نیٹ ورک مکمل کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی، دفاعی پیداوار اور آئی ٹی میں بھی فرانس کی مہارت سے فائدہ اٹھا یا جاسکتا ہے ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!