جمعہ, مارچ 21, 2025
پاکستانسپریم کورٹ ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کی جلد سماعت کیلئے درخواست...

سپریم کورٹ ،فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

اسلام آباد :  سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل بارے کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل بارے کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ فوجی عدالتوں میں زیر حراست ملزمان کے مقدمات کا فیصلہ سپریم کورٹ کارروائی کی وجہ سے رک چکا ہے،عدالتی حکم کے باوجود کیس 13 دسمبر سے اب تک کیس سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوسکا، استدعاء ہے کہ کیس کو یکم جولائی سے شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کیا جائے۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!