لاہور: اے ٹی سی لاہور نے 9 مئی مقدمات میں 44پی ٹی آئی کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3ستمبر تک توسیع کر دی۔
تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی لاہور میں جج ارشد جاوید نے پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ کے مقدمات کی سماعت کی ،مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44کارکنان عدالت کے روبرو حاضر ہوئے۔ عدالت نے تمام ملزمن کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبرتک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔