لیہ/بہاولنگر : لیہ اور بہاولنگر میں دو مختلف حادثات میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کی تحصیل چوبارہ میں مسافر وین کے کار سے ٹکرانے کے نتیجے میں کار سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے جبکہ باپ اور بیٹے سمیت 3افراد زخمی ہو گئے ، واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
دوسری جانب بہاولنگر کے علاقے جالواہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں آپس میں تصادم سے بچی اور خاتون سمیت 4افراد شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔