جمعرات, جنوری 16, 2025
پاکستانگجرات، فرقہ وارانہ بحث، امام مسجد کے کم عمر بیٹے نے ادھیڑ...

گجرات، فرقہ وارانہ بحث، امام مسجد کے کم عمر بیٹے نے ادھیڑ شخص کو قتل کردیا

گجرات : گجرات میں فرقہ وارانہ بحث پر امام مسجد کے 14 سالہ بیٹے نے ادھیڑ عمر شخص کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے کنجاہ کے گاؤں چک چوہڈو میں امام مسجد کے 14 سالہ بیٹے ریحان نے فرقہ وارانہ بحث پر ادھیڑ عمر شخص سید نذیر حسین شاہ کو چاقو کے پے درپے وار کر کے شدید زخمی کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کنجاہ منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا،ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کر کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کر دی۔

دوسری جانب مقتول کے بھائی شبیر حسین شاہ کی درخواست پر پولیس نے تین ملزمان ریحان اس کے چچا اور والد کیخلاف دفعہ302، 34اور 109کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم مذہبی جنوبی لگتا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں