پشاور :ایف آئی اے حکام نے خاتون کوہراساں کرنیوالا ملزم وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ایمیگریشن نے باچاخان ایئرپورٹ پشاور پر کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنیوالا ملزم کو وطن واپسی پر گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم زبیر کیخلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد میں مقدمہ درج تھا،ملزم پرفیس بک کے ذریعے خاتون کی نازیبا تصاویرشیئر کرنے کا الزام ہے، ملزم نے متاثرہ خاتون کو واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے دھمکیاں بھی دیں۔
حکام کے مطابق ملزم قابل اعتراض مواد کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کر تا رہا اور پکڑے جانے کے خوف سے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔حکام کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کیلئے سائبر کرائم سرکل ایبٹ آباد کے حوالے کردیا گیا ہے ۔