اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل ، انجم عقیل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عامر فاروق نے الیکشن ٹریبونل تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی ۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن کا ٹریبونل تبدیلی کا آرڈر معطل اور لیگی رکن اسمبلی انجم عقیل خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ عدالت نے کہا کہ انجم عقیل اپنے توہین آمیزالفاظ کا جواب نہیں دے سکے، مطمئن کریں آپ کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ کی جائے۔عدالت نے انجم عقیل کو شوکازنوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔