جمعہ, اپریل 18, 2025
انٹرنیشنلچین اور جاپان مشترکہ طور پر ایشیائی اقدار کو فروغ دے سکتے...

چین اور جاپان مشترکہ طور پر ایشیائی اقدار کو فروغ دے سکتے ہیں، وانگ یی

چین کےوزیرخارجہ وانگ یی ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیراعظم اور باؤفورم برائے ایشیا کے سابق چیئرمین یاسو فوکوڈا سے ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)

ٹوکیو(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین اور جاپان ہم آہنگی کی قدر کرنے، ہمدردی پر عمل کرنے اور ایشیائی اقدار کو فروغ دینے اور ان پر عمل کرنے کی مشرقی دانش مندی کو اجاگر کرسکتے ہیں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ٹوکیو میں جاپان کے سابق وزیر اعظم اور باؤ فورم برائے ایشیا کے سابق چیئرمین یاسو فوکوڈا سے ملاقات کے دوران کہی۔

وانگ یی نے فوکوڈا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جاپان میں انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے چین کے تصور کی حمایت اور ایشیائی برادری کے لئے ثقافتی تبادلے کے ادارے کے قیام میں قائدانہ کردار ادا کیا۔

چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ چین اور جاپان جغرافیائی طور پر قریب ہیں اور بہت سی ثقافتی مماثلت اور ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مفادات رکھتے ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جاپان  دونوں ملکوں کے تعلقات کے لئے سیاسی اور عوامی حمایت برقرار رکھنے، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دینے اور ایشیا میں امن، استحکام اور خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اس موقع پر فوکوڈا نے کہا کہ جاپان اور چین کے درمیان عوامی سطح پرثقافتی اور تعلیمی روابط جیسے مختلف شعبوں میں تبادلوں کو مضبوط بنانابہت اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے بات چیت اور تعاون کو فروغ دینے، باہمی تفہیم میں اضافے اور چین۔ جاپان تعلقات کی بہتری اور ترقی میں کردار ادا کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!