بدھ, فروری 19, 2025
انٹرنیشنلبوٹسوانا کا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری سکول میں چینی زبان کا کورس...

بوٹسوانا کا کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ سیکنڈری سکول میں چینی زبان کا کورس شروع کرےگا

بوٹسوانا کے شہر گیبورون میں یونیورسٹی آف بوٹسوانا کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ اور لیونگ سٹون کولوبینگ کالج کے درمیان سیکنڈری سکول میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے جارہے ہیں-(شِنہوا)

گیبورون(شِنہوا)یونیورسٹی آف بوٹسوانا (سی آئی یو بی) کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ نے لیونگ سٹون کولوبینگ کالج (ایل کے سی) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے جس کے تحت سیکنڈری سکول میں چینی زبان کو دوسری زبان کے طور پر متعارف کرایا جائےگا۔

شراکت داری کے نتیجے میں ایل کے سی بوٹسوانا کا پہلا ثانوی سکول بن گیا ہے جس نے کیمبرج امتحانی نصاب کے حصے کے طور پر چینی زبان کی تعلیم متعارف کرائی ہے ۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایل کے سی کے پرنسپل جیف رامسے نے ایم او یو کو بین الاقوامی تعلیم میں عالمی رہنما بننے کے سکول کے مقصد کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد بین الاقوامی نصاب کو مستحکم کرنا ، باہمی تفہیم کو فروغ دینا اور طلبہ کی ثقافتی آگاہی کو بڑھانا، انہیں خاص طور پر چین میں عالمی مواقع اور کیریئر کے لئے تیار کرنا ہے۔

سی آئی یو بی کے چینی ڈائریکٹر پو دورونگ نے کہا کہ اس اقدام سے دونوں اداروں کو فائدہ ہوگا اور ایل کے سی کو چینی زبان کی خصوصیات کے ساتھ ایک منفرد سکول میں تبدیل کردیا جائےگا  جس سے یہ طلبہ اور والدین کے لئے زیادہ پرکشش ہوجائےگا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ طلبہ کو سالانہ چائنیز برج ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کا موقع ملے گا جہاں وہ چینی زبان اور ثقافت میں عالمی سطح پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!