لاہور: رہنماء پی ٹی آئی اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے، پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، اسلام آباد ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کیلئے ہوا،رؤف حسن کو رہا کیا جائے ۔ تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی اعجاز چودھری نے کہا کہ جمہوریت کی بات کی جاتی ہے مگر جمہوریت ہے کہاں؟۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ڈرامہ ممبران پارلیمنٹ کو دبوچنے کے لئے ہوا، گارنٹی سے کہہ سکتا ہوں پی ٹی آئی پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، سیاسی جماعت عوام ہوتی ہے،آئیں دیکھ لیں عوام کس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت چند دنوں کی مہمان ہے،(ن) لیگ ،پیپلزپارٹی نے ملک کا جو حال کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔
انہوں نے رؤف حسن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن سوشل میڈیا نہیں جنرل میڈیا کور کرتے ہیں، وہ چند ماہ قبل ہی پی ٹی آئی سیاست میں فعال ہوئے ہیں۔
