منگل, جنوری 14, 2025
تازہ ترینپاک بحریہ نے 13ویں بارکمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان سنبھال لی

پاک بحریہ نے 13ویں بارکمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان سنبھال لی

راولپنڈی: پاک بحریہ نے 13 ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان سنبھال لی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک بحریہ نے 13 ویں بار کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی کمان سنبھال لی ہے، کمان تبدیلی کی تقریب بحرین میں واقع  امریکی نیول فورسز سنٹرل کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی جہاںپاک بحریہ کے کموڈور عاصم سہیل ملک کو کمبائنڈ ٹاسک فورس150کا نیا کمانڈر تعینات کیا گیا۔

تقریب میں پاکستان اور کینیڈا کے سفیروں، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز، کمانڈر رائل بحرین نیوی اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کی دیگر بحری افواج کے نمائندگان نے شرکت کی۔آئی ایس پی آرکے مطابق اس سے قبل یہ کمان کینیڈین نیوی کے پاس تھی، کمبائنڈ ٹاسک فورس150کا مشن سمندر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے میری ٹائم سیکورٹی کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر کموڈور عاصم سہیل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک بحریہ دیگر ممالک کی بحری افواج کے ساتھ مل کر کام کرتی رہے گی۔ CTF150کی زیر نگرانی علاقہ دنیا کے چند پیچیدہ اور اہم بین الاقوامی پانیوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کمبائنڈ ٹاسک فورس150کی 13ویں بار کمان کی ذمہ داری دراصل شراکت دار بحری افواج کی جانب سے پاک بحریہ پراعتماد کامظہر ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں