پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصد اضافے کی منظوری دے دی ۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق یہ منظوری یکم جولائی 2024ء سے ایڈہاک ریلیف الاؤنس کے ذریعے دی گئی ہے ۔ اعلامئے کے مطابق گریڈ ایک سے16تک کے ملازمین کیلئے بنیادی جاری تنخواہ پر 25فیصد اضافہ کیاگیاہے ،ا سی طرح گریڈ17 سے22تک کے افسران کیلئے 20 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔