جمعہ, مارچ 21, 2025
تازہ ترینمریم نواز نے لاہور میں ٹرام سروس شرو ع کرنے کی منظوری...

مریم نواز نے لاہور میں ٹرام سروس شرو ع کرنے کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں لاہور کی خوبصورتی میں اضافے اور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹرام سروس شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ٹرام سروس لبرٹی، مین مارکیٹ، منی مارکیٹ اور ہالی روڈ تک چلائی جائے گی جبکہ ٹرام کل 11کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ذرائع کے مطابق پراجیکٹ چین اور فن لینڈ کی طرز پر بنایا جائے گا اورٹرام کے راستے پر ہر ایک سے ڈیڑھ کلومیٹر کے فاصلے پر سٹاپ موجود ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ٹرام سروس کیلئے ایم ایم عالم روڈ کو تبدیل کیا جائے گاجبکہ سڑک پر ٹائلز کااستعمال کیا جائے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!