پیر, مارچ 24, 2025
پاکستانناران میں گلیشیر تلے دب کر 2سیاح جاں بحق

ناران میں گلیشیر تلے دب کر 2سیاح جاں بحق

مانسہرہ: ناران میں گلیشیر تلے دب کر 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے سیاحتی مقام ناران میں گلیشیر گرنے سے 2سیاح جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق وادی کاغان کی سیر کیلئے جانے والے سیاح جھیل سیف الملوک روڈ پر تصاویر بنوارہے تھے کہ اچانک گلیشیر ان کے اوپر آ گرا جس کے نیچے دب کر دونوں سیاح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مرنے والوں کا تعلق راجن پور سے تھا، ضروری کارروائی کے بعد لاشیں آبائی علاقے روانہ کردی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!