جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچین کا ملک بھر میں شادی کے اندراج کی مخصوص پابندیاں ختم...

چین کا ملک بھر میں شادی کے اندراج کی مخصوص پابندیاں ختم کر نے کا فیصلہ

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی کائے یانگ کاؤنٹی میں شادی کے اندراج کے دفتر میں ایک جوڑا اپنے شادی کے سرٹیفیکیٹس کے ساتھ تصاویر بنوارہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا)چین حال ہی میں شادی کے اندراج کے قواعد میں ترمیم کے بعد جلد ہی ملک بھر میں اپنی بین العلا قائی شادی کے اندراج کی خدمات تک رسائی فراہم کرے گا۔

وزارت شہری امور نے بتایا ہے کہ نئے قواعد کے تحت جوڑے کو اب اپنے ہوکو کے تحت مستقل گھریلو رجسٹریشن کے مقام پر شادی کا اندراج کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے وہ کسی بھی فریق کی رہائش کے مقام پر رجسٹری دفتر کا انتخاب کر سکیں گے جس سے ایک اہم لاجسٹک رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔

یہ اصلاح ان لوگوں اور خاص طور پر نوجوان نسل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ہے جو اپنے رجسٹرڈ آبائی شہروں سے دور رہتے یا کام کرتے ہیں۔ اس سے قبل جوڑوں کو شادی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے ہوکو کے تحت مستقل رہائش کی جگہ پر واپس جانا پڑتا تھا جس سے سفر اور مالی مشکلات پیدا ہوتی تھیں۔

تازہ ترین قومی مردم شماری کے مطابق 2020 میں تقریباً 49کروڑ30لاکھ چینی شہری اپنے ہوکو کی مستقل رہائش کے مقام سے دور رہتے تھےجو ایک دہائی پہلے سے 88.52 فیصد زائد ہے۔

بین الصوبائی شادی اندراج کے لیے ایک آزمائشی پروگرام جون 2021 میں شروع ہوا اور اسے بتدریج  بیجنگ، شنگھائی اور اندرونی منگولیا  سمیت 21صوبائی سطح کے علاقوں تک توسیع دی گئی ہے، فروری 2025 تک تقریباً 4لاکھ 92ہزار جوڑے اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!