بدھ, فروری 19, 2025
پاکستانپنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت...

پنجاب حکومت نے سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کردی

پنجاب حکومت نے سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں کے سر کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہےکہ دہشت گردی،ٹارگٹ کلنگ،فرقہ واریت،دھماکہ خیزموادکی ترسیل میں ملوث اشتہاریوں پرہیڈمنی مقررکی،جرائم کی نوعیت کےتحت اشتہاریوں کے سر کی قیمت 2 لاکھ  سے 1 کروڑ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

صوبہ بھرمیں مجموعی طور پر 130 اشتہاریوں کو نامزد کیا گیا،بلیک بک انوسٹی گیشن ونگ کے 101
ریڈ بک سی ٹی ڈی ونگ کے13 اشتہاریوں جبکہ ریڈ بک میں شامل 16 اشتہاریوں کے سر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا،کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 3 کیٹیگریز میں 25 لاکھ سے 50 لاکھ اور ایک کروڑ مقرر کی گئی ہے۔

بلیک بک انوسٹی گیشن ونگ کے101اشتہاریوں کےسرکی قیمت مقرر کی گئی ہے،ریڈبک سی ٹی ڈی ونگ کے13،اور ریڈ بک میں شامل16اشتہاریوں کےسرکی قیمت میں اضافہ کیاگیا

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریوارڈمنی پولیس ٹیم،گرفتاری میں مددکرنےوالےافرادمیں تقسیم کی جائےگی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!