جمعرات, جنوری 16, 2025
تازہ ترینحافظ نعیم کا فارم 45 کی بنیاد پر تمام سیٹوں کے فیصلے...

حافظ نعیم کا فارم 45 کی بنیاد پر تمام سیٹوں کے فیصلے کا مطالبہ

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں فارم 47 نہیں45 کی حکومت ہونی چاہئے، ڈکٹیٹرز کی گود میں پلنے والے سیاستدان ناکام ہوچکے، ترقی کے علمبردار حکومتی ادارے دیہاتی نہیں، بیوروکریٹس، اشرافیہ نے تباہ کئے، ملک میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں،فارم 45 کی بنیاد پر سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی رائے دینے کا حق حاصل ہونا چاہئے، جمہوریت میں رائے کی اہمیت ہوتی ہے، جو عوامی رائے سے نہیں آرہا اس کو حکومت میں نہیں آنا چاہئے،ملک میں فارم 45کی حکومت ہونی چاہئے،فارم 47کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ری الیکشن کی ضرورت نہیں،سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن بنادے، فارم 45کی بنیاد پر تمام سیٹوں کا فیصلہ ہونا چاہئے، جو ہارا ہے وہ ہار جائے گااور جو جیتا ہے وہ جیت جائیگا، اب یہ ذمہ داری سپریم کورٹ کی ہے کہ وہ جمہوریت کو فروغ دینے کیلئے کام کرتی ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں اگرجمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو پھر فیصلہ کرنا پڑے گا، حق عوام کا ہے وہی ووٹ کی طاقت سے کسی کو منتخب کرتے ہیں، ریاست کا مطلب عوام ہیں، آئین کی بحالی ،بالادستی اور جمہوریت کیلئے سب کو یکجان ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غیر جمہوری رویوں کی وجہ سے پاکستان اس حال تک پہنچا ہے، پی آئی اے،ریلوے، سٹیل مل پاکستانی ترقی کے علمبردار ہوتے تھے، یہ تمام ادارے کسی دیہاتی نے تو تباہ نہیں کئے، یہ ادارے بیوروکریٹس اور اشرافیہ نے تباہ کئے ہیں، ڈکٹیٹرز کی گود میں پلنے والے سیاستدان ناکام ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حق دے کر حالات کو بے قابوہونے سے بچایا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں