جمعرات, جنوری 23, 2025
پاکستاننیب کا سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ، درخواست دائر

نیب کا سرکاری افسران کیخلاف ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ، درخواست دائر

لاہور: نیب نے سرکاری افسران کے خلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔تفصیلات کے مطابق نیب نے احتساب عدالت لاہور میں سرکاری افسران کیخلاف دائر ریفرنس واپس لینے کی درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے چیئرمین نیب کو ریفرنس واپس لینے کی درخواستیں دیں، ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں اس لئے ریفرنس چلانا مناسب نہیں ہو گا۔عدالت سے استدعاء ہے کہ افسران کیخلاف ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے۔

واضح رہے کہ نیب نے سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کیخلاف گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن ،اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!