پیر, مارچ 24, 2025
انٹرٹینمنٹنیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’آسمان پر بلند پرواز‘‘ کے عنوان...

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ’’آسمان پر بلند پرواز‘‘ کے عنوان سے دون ہوانگ فن نمائش کا آغاز

نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ایک خاتون دون ہوانگ فن کی نمائش میں رکھے گئے فن پارے دیکھ رہی ہے۔(شِنہوا)

آکلینڈ(شِنہوا)’’آسمان پر بلند پرواز‘‘ کے عنوان سے دون ہوانگ فن نمائش کی افتتاحی تقریب نیوزی لینڈ کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ میں ہوئی۔

آکلینڈ میں چینی قونصل جنرل چھن شی جے،آکلینڈ کے میئر وین براؤن،نیوزی لینڈ چائنہ فرینڈشپ ایڈووکیٹس،فن کے شوقین افراد اور میڈیا نمائندگان سمیت 100 سے زائد افراد نے نمائش میں شرکت کی۔

چھن نے اپنے خطاب میں کہا کہ دون ہوانگ فن صرف چینی ثقافت کا چمکتا ہوا نگینہ ہی نہیں بلکہ دنیا کے ثقافتی ورثے کا بھی اہم حصہ ہے۔

چھن نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں نمائش کی میزبانی خصوصی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دون ہوانگ کی ترقی کو تجارت اور ثقافتی تبادلوں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کا راز بھی آزادانہ تجارت اور کثیر جہتی تعاون میں پنہاں ہے۔

چھن نے امید ظاہر کی کہ کیوی دوست چینی ثقافت سے گہری محبت پیدا کریں گے جس سے دو طرفہ تعلقات کی بنیاد کو پروان چڑھانے کے لئے فریقین کے درمیان ثقافتی تبادلے بڑھیں گے۔

نیوزی لینڈ کے مہمانوں نے دون ہوانگ ثقافت کی فنکارانہ اور تاریخی قدر کی بھرپور تعریف کی۔انہوں نے دنیا کی ترقی اور خوشحالی میں چینی ثقافت کے اہم اور مثبت کردار کو اجاگر کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید ترقی دینے کے لئے مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون بڑھانے کی پیشکش کی۔

افتتاحی تقریب میں مقامی فنکار گروپوں نے رقص اور علاقائی موسیقی کے فن کے مظاہرے پیش کئے۔

نمائش کا اہتمام چین کی دون ہوانگ اکیڈمی نے آکلینڈ میں چینی قونصلیٹ جنرل اور چائنہ کلچرل سنٹر کے اشتراک سے کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!