پیر, مارچ 24, 2025
انٹرنیشنلچین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر...

چین اور بھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گروپ 20کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کےموقع پر ملاقات کررہےہیں۔(شِنہوا)

جوہانسبرگ(شِنہوا)چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں گروپ 20 (جی 20) کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے گزشتہ سال روس کے شہر کازان میں چینی صدر شی جن پھنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے درمیان کامیاب ملاقات کا ذکر کیا جس میں دوطرفہ تعلقات کی بہتری اور فروغ کے لئے سمت کا تعین کیا گیاتھا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اور بھارت کو دو قدیم تہذیبوں اور ہمسایہ ممالک کی حیثیت سے ایک دوسرے پر اعتماد اور حمایت کرنی چاہئے اور ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد کرنی چاہئے۔

وانگ یی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام سطح پر تبادلے منظم انداز میں دوبارہ شروع ہوئے ہیں جبکہ سرحدی معاملے  پر دونوں ملکوں کے خصوصی نمائندے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے کے سلسلے میں اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد کی بحالی اور باہمی تعاون کا حصول دونوں ملکوں کے عوام کی مشترکہ توقعات سے مطابقت رکھتا ہے۔ دونوں فریقوں کو بنیادی طور پر اپنے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ دوطرفہ تعلقات درست سمت میں گامزن رہیں۔

وانگ یی نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کے لئے بھارت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہے، جس سے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں نئی رفتار پیدا ہوگی۔

جے شنکر نے کہا کہ مودی اور شی کے درمیان کازان ملاقات نے بھارت اور چین کے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے اہم رہنمائی فراہم کی ہے جس سے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تبادلے بتدریج بحال ہوئے ہیں اور قابل ذکر نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان باہمی اعتماد کے قیام سے دونوں ملکوں کے مفادات حاصل ہوتے ہیں اور بھارت دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں سخت محنت سے حاصل کردہ کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ تعاون کے طریقہ کار کی بحالی میں تیزی لانے، عوامی تبادلے کو بڑھانے، سرحد پار سفر کو آسان بنانے اور سرحدی علاقوں میں مشترکہ طور پر امن و سکون کے تحفظ کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!