پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینچین کے نائب وزیراعظم اور امریکی وزیرخزانہ کی اقتصادی امور پر ویڈیوکال

چین کے نائب وزیراعظم اور امریکی وزیرخزانہ کی اقتصادی امور پر ویڈیوکال

چین کے نائب وزیراعظم حہ لی فینگ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے ساتھ دو طرفہ اہم اقتصادی امور کے بارے میں  ویڈیو کال پر گفتگو کی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے حوالے سے کلیدی شخصیت حہ لی فینگ نے امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ کے ساتھ اہم دو طرفہ اقتصادی امور پر ویڈیو کال کی۔

دونوں فریقوں نے ویڈیو کال پر بات چیت کے دوران سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی میدان میں اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا اور متعلقہ تشویش کے امور پر رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

چینی فریق نے چین کے خلاف حالیہ اضافی امریکی محصولات اور پابندیوں کے دیگر اقدامات پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!