یہ جنگل کے درمیان درختوں سے بھرا میدان ہے۔ یہاں بچوں کی خوشی کی ہنسی ہے جو فضا میں گونج رہی ہے۔ یہ بچے ان درختوں پر ایک سنسنی خیز پارکور کورس کی صورت میں زمین سے 5 سے 10 میٹر بلندی پر نیچے اور اوپر جا رہے ہیں۔
یہ کورس ترکیہ کے مغربی بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع ایک سیاحتی شہر اگنیادا میں لانگوسفیئر گلیمپنگ کے تفریحی مقام کو ممتاز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مقامی ماحول دوست سیاحت میں قدرتی ماحول اور پُر تعیش سہولیات کے امتزاج کا بڑھتا ہوا رجحان بھی ظاہر کررہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (ترک): پیلن ڈینزہان، خاتون سیاح
’’ ماحولیاتی سیاحت کو ضرور فروغ دیا جانا چاہیے۔ استنبول کی رہائشی ہونے کے ناطے، میں سمجھتی ہوں کہ بڑھتی آبادی یہ ثابت کرتی ہے کہ لوگوں کو سکون کے لیے قدرتی مقامات درکار ہیں۔ شہری زندگی کی ہلچل سے بچنے کے لیے قدرتی ماحول ہی بہترین حل ہے۔ میرے نزدیک، قدرتی جگہیں سب سے زیادہ صحت بخش، خوبصورت اور محفوظ ہوتی ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ یہ لوگوں کے لیے ایک مثالی مقام ثابت ہوں گی۔‘‘
گلیمپنگ’’گلیمرس کیمپنگ‘‘ کا مخفف ہے۔ خیموں میں رہنے والوں کو قدرتی ماحول میں رہ کر جدید سہولتوں کا لطف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ اگنیادا میں گلیمپنگ کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے۔ یہ علاقہ ویسے بھی لونگوز جنگلات، صاف جھیلوں اور قدرتی ساحلوں کے حوالے سے عالمی شہرت رکھتاہے۔
لونگوز کے سیلابی جنگلات دریا کی مٹی کے جمع ہونے اور قریبی ساحلی ڈیلٹاؤں کے اثرات کا نتیجہ ہیں۔ یہاں پودوں کی تقریباً 630 اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سے بیشتر اسی علاقے سے مخصوص ہیں۔
لانگوسفیئر گلیمپنگ میں مختلف پروگرام تجربے کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ جیسا کہ آل ٹیرین وہیکل (اے ٹی وی) کی سواری، ہائیکنگ، کینوئنگ (چھوٹی کشتی کی آبی سرگرمی) یا برف سے ڈھکے ہوئے جنگل میں رات کے وقت پیدل چلنا۔
گلیمپنگ ریزارٹ کے شریک بانی ییگیت کوچکینے نے بتایا کہ ان کے 125 ماحول دوست پُرتعیش خیمے جنگل کے ماحولیاتی نظام کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں تاکہ قدرتی ماحول میں کسی قسم کا خلل نہ آئے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (ترک): ییگیت کوچکینے، شریک بانی، گلیمپنگ ریزارٹ
’’شہری علاقوں میں رہنے والے افراد فطرت سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔ تاہم، بعض اوقات یہ تجسس کسی نامعلوم چیز کے خوف سے بھی پیدا ہو سکتا ہے‘‘
ساؤنڈ بائٹ 3 (ترک): ییگیت کوچکینے، شریک بانی، گلیمپنگ ریزورٹ
’’مثال کے طور پر، شام کے وقت باتھ روم، شاور اور کھانے جیسی بنیادی ضروریات تشویش کا باعث بن سکتی ہیں۔ ہم جدید موسمی کنٹرول اور صفائی کی سہولتیں فراہم کرتے ہیں تاکہ قدرتی تجربے کو متاثر کیے بغیر آرام دہ ماحول دیا جا سکے۔ یہ ان لوگوں کے لیے بہترین انتخا ب ہے جو سکون اور فطرت سے جڑنا چاہتے ہیں۔‘‘
اگنیادا کے میئر التوگ ایردم نے شِنہوا کو بتایا کہ اس علاقے نے ماحولیاتی سیاحت کی کمپنیوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ اس وقت کئی کمپنیاں اپنی خدمات کو گلیمپنگ پر مرکوز کر رہی ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 4 (ترک): التوگ ایردم، میئر، اگنیادا
’’جنگل کی سیاحت، مشروم کی تلاش اور ماحول دوست دورے اب سیاحتی سیزن کو پورے سال تک پھیلا چکے ہیں۔ گرمیوں میں جب جنگل سرسبز ہوتا ہے تو اسکول یہاں تعلیمی دوروں کا اہتمام کرتے ہیں۔ کارپوریٹ کمپنیاں بھی سیمینار منعقد کر رہی ہیں۔ استنبول کے قریب ہونے کی وجہ سے یہاں سیاحت میں تیزی آئی ہے، اور اب اگنیادا کی سیاحتی سرگرمیاں سال بھر جاری رہتی ہیں۔‘‘
استنبول، ترکیہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link