پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینکمبوڈیا کے شرکاء نے چین میں ہونے والی ایشیائی سرمائی کھیلوں کو...

کمبوڈیا کے شرکاء نے چین میں ہونے والی ایشیائی سرمائی کھیلوں کو شاندار قرار دیا

کمبوڈیا کے شرکاء نے منگل کے روز چین کے شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقد ہونے والی شاندار ایشیائی سرمائی کھیلوں  کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ مقابلے ایشیا میں امن، اتحاد، یکجہتی اور دوستی کی علامت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): فین منگ چوانگ، اسلوپ اسٹائل اسنوبورڈر، کمبوڈیا

’’ مجھے اس طرح  کے کھیلوں کے بڑے مقابلے میں شرکت کرکے بہت خوشی ہوئی ہے۔ میں اس بات پر فخر کرتا ہوں کہ میں کمبوڈیا کے ان اولین کھلاڑیوں میں سے ایک ہوں جو ایشیائی سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چین نے کھیلوں  کا بہترین طریقے سے انعقاد کیا  ہے۔ ہمیں رہائش، کھانا اور دیگر خدمات بہترین انداز میں فراہم کی گئی ہیں۔میں نے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ تجربات کا تبادلہ کیا اور چین کی ثقافت سے بھی آگاہی حاصل کی۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): پیسے پینہاسیتھ، اسلوپ اسٹائل اسنوبورڈر، کمبوڈیا

’’چین نے شاندار انداز میں ان مقابلوں کا انعقاد کیا۔ یہاں سے مجھے قیمتی تجربہ حاصل ہوا اور خوبصورت یادیں وابستہ ہوئیں۔ مختلف ممالک کے کھلاڑیوں سے دوستی کا موقع ملا۔ عجائب گھر دیکھا، سنوبورڈ سلوپ اسٹائل کھیلا اور مقامی ثقافت اور طرز زندگی کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (خمیر): کوسال پیسے، اسنوبورڈ اسلوپ اسٹائل کوچ

’’چین نے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کا شاندار انعقاد کیا، جس میں ایشیائی ممالک اور خطوں کے کئی کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یہ مقابلے اعلیٰ معیار پر منعقد کیے گئے، جہاں تکنیکی پہلو، ٹیرین پارکس، اسکورنگ کے طریقے اور مقابلے سے پہلے کی مشقیں بہترین انداز میں منظم کی گئی تھیں۔‘‘

نوم پنہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!