شِنہوا نیوز | شینزو-19 کے عملے نے خلائی اسٹیشن سے باہر کی سرگرمیوں کی دوسری سیریز مکمل کر لی
جھلکیاں:
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق چین کے خلائی اسٹیشن پر زیر گردش شین زو-19 کے عملے کے ارکان نے منگل کے روز (بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق) صبح ایک بج کر 12 منٹ پر اپنے مشن کی خلائی جہاز سے باہر کی سرگرمیوں (ای وی ایز) کی دوسری سیریز مکمل کر لی ہے۔
تفصیلی خبر:
یہ شِنہوا نیوز ہے۔
چین کے انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق چین کے خلائی اسٹیشن پر زیر گردش شین زو-19 کے عملے کے ارکان نے منگل کے روز بیجنگ کے معیاری وقت کے مطابق صبح ایک بج کر 12 منٹ پر اپنے مشن کی خلائی جہاز سے باہر کی سرگرمیوں ای وی ایز کی دوسری سیریز مکمل کر لی ہے۔
خلابازوں کائی ژو ژے، سونگ لنگ ڈونگ اور وانگ ہاؤ ژے نے ساڑھے 8 گھنٹے تک کام کر کے متعدد اہداف مکمل کئے۔ ان اہداف میں خلا میں ملبے سے بچاؤ کے آلات کی تنصیب اور خلائی اسٹیشن کے باہر کے حصے کا معائنہ شامل تھا۔ خلابازوں کو خلائی اسٹیشن کے روبوٹک بازو اور زمین پر موجود ٹیم کی معاونت حاصل تھی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link