چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ ایک اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سیاسی مشیر وانگ ہوننگ نے ملک کے سیاسی مشیروں پر زور دیا ہے کہ وہ تخلیقی حقوق (آئی پی)کے تحفظ کے فروغ کے لئے کوششیں کریں۔
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ نے قومی کمیٹی کے پندرہ روزہ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہر اعتبار سے ایک جدید سوشلسٹ ملک میں تبدیل کرنے کا مقصد حاصل کرنے کو یقینی بنانے کے لئے تخلیقی حقوق کے تحفظ کا فروغ ضروری ہے۔
انہوں نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ تخلیقی حقوق کے انتظام کے لئےایک مئوثر اور جامع میکانزم کے قیام، تخلیقی حقوق کے تحفظ کے لئے قانون کی عملداری اور عدالتی اقدامات مستحکم بنانے اور تمام اقسام کی اختراعات کے لئے اداروں اور میکانزم کی بہتری کے لئےتجاویز پیش کریں۔
اجلاس سے کئی سیاسی مشیروں نے بھی خطاب کیا جنہوں نے اختراعی ترقی کو فروغ دینے میں تخلیقی حقوق کے کردار اور اس کے تحفظ میں قانون کی حکمرانی کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔
