پیر, مارچ 24, 2025
انٹرٹینمنٹچین، لائیو پرفارمنس سے ثقافتی و سیاحتی کھپت کا فروغ

چین، لائیو پرفارمنس سے ثقافتی و سیاحتی کھپت کا فروغ

چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر دون ہوانگ میں 7 ویں شاہراہ ریشم (دون ہوانگ) بین الاقوامی ثقافتی نمائش کے دوران روایتی دون ہوانگ موسیقی اور رقص پر مشتمل فن کا مظاہرہ پیش کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) لائیو شو کی شوقین 30سالہ لی شیاؤشوئے ابھی تک گزشتہ دسمبر میں دیکھی جانے والی ہپ ہاپ پرفارمنس کی خوشی اور سرور محسوس کررہی ہیں۔

لی چین کے مشرقی صوبہ جیانگسو کے علاقے نان جنگ میں ایک اوورسیز اسٹڈی ٹریننگ انسٹی ٹیوشن میں کام کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائیو ماحول بہت پرجوش تھا، افتتاحی سیشن میں پرستاروں نے گلوکاروں کے ساتھ براہ راست بات چیت کی جوکہ بہت ہی دلچسپ تھا۔

لی نے شِنہوا کو بتایا کہ وہ عموماً ہر 2 ماہ بعد لائیو ہاؤس پرفارمنس دیکھنے جاتی ہیں۔ کبھی کبھار وہ شنگھائی اور سو ژو جیسے قریبی شہروں میں اپنے پسندیدہ گلوکاروں اور بینڈز کی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب کا انتخاب کرتی ہیں۔

لائیو ہاؤس ایک قسم کی میوزک پرفارمنس ہے جو عموماً بند جگہوں میں ہوتی ہے اور اس میں زیادہ تر اسی مقام پر بات چیت پر زور دیا جاتا ہے۔ حالیہ برسوں میں چینی نوجوانوں میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔

اس کے علاوہ بڑے پیمانے پر محفل موسیقی ، ڈرامے اور کچھ جدید فن کے مظاہروں سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شوز کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہ خاص طور پر  چین کے لائیو پرفارمنس کے شعبےمیں کووڈ کی بحالی کے بعد واضح ہو گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!