پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ نے فوجی قواعد میں ترمیم کے لیے احکامات پر...

شی جن پھنگ نے فوجی قواعد میں ترمیم کے لیے احکامات پر دستخط کر دئیے

بیجنگ (شِنہوا) مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے فوج کے داخلی احکامات، ضابطہ اخلاق اور فوج کی تشکیل سے متعلق 3 قواعد و ضوابط پر دستخط کردیئے ہیں۔

نظرثانی شدہ قوانین یکم اپریل سے نافذ العمل ہوں گے، یہ ملک کی فوج کو عالمی معیار کی مسلح افواج میں مکمل طور پر تبدیل کرنے کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔اس میں جنگی تیاریوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور مسلح افواج کے خدشات کو دور کیا گیا ہے۔

فوج کے داخلی حکم نامے سے متعلق قوانین پرنظرثانی کردی گئی تاکہ فوجیوں کی حاضری اور طرز عمل، چھٹی لینے اور فوجی تربیت جیسے امور میں فوجی اہلکاروں کا انتظام بہتر بنایا جاسکے۔

فوجی ضابطہ اخلاق میں ترمیم کرکے قواعد کو بہتر بنایا گیا ہے تاکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے، خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دی جا سکے اور متعلقہ طریقہ کار کو ہموار بنایا جاسکے۔

فوجی تشکیل سے متعلق نظرثانی شدہ ضابطوں میں زمین، سمندر، گودی اور ہوا میں فوجی پریڈز سے متعلق تفصیلی ضابطہ اخلاق شامل کئے گئے ہیں۔

ترمیم شدہ قوانین میں جنگ کی تیاری کو اولین فرض کے طور پر ترجیح دی گئی ہے جس میں جنگی تیاری اوراس میں شمولیت بنیادی امر ہے۔

قانون کے تحت مسلح افواج سے متعلق حکمت عملی کا مکمل طور پر نفاذ کرتے ہوئے نظر ثانی شدہ قواعد کا مقصد جنگی تیاری، تربیت، کارروائیوں اور روزمرہ زندگی میں زیادہ معیاری نظام کا فروغ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!