پیر, مارچ 24, 2025
تازہ ترینامریکہ محصولات کو جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند...

امریکہ محصولات کو جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا بند کرے،چینی وزارت تجارت

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ کو محصولات اپنے مقاصد کے حصول اور جبر کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان حہ یادونگ نے یہ بات میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے امریکہ کے حالیہ اعلان کے بارے میں پوچھا گیا جس میں امریکہ نے کہا تھا کہ وہ اپنے تجارتی شراکت داروں پر "برابر محصولات” عائد کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین کو اس اقدام پر گہری تشویش ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بین الاقوامی تجارت ہر ملک کے وسائل اور تقابلی فوائد پر مبنی ہے اور اس کا مقصد عالمی اقتصادی ترقی کو فروغ دینا اور دنیا بھر میں لوگوں کی فلاح و بہبود میں اضافہ کرنا ہے۔

امریکہ کی طرف سے مجوزہ "برابر محصولات” عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور تقریباً 80 سال کے کثیرجہتی تجارتی مذاکرات کے ذریعے قائم مفادات کے توازن کو نظر انداز کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی نکتہ نظر بین الاقوامی تجارت کے اہم فوائد کو بھی نظر انداز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کثیرجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچے گا۔

ترجمان نے کہا کہ اس سے معمول کی بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی سرگرمیوں میں زبردست غیر یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بہت سے ممالک نے واضح طور پر امریکی نکتہ نظر کی مخالفت کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تجارتی جنگ سے نکلنے کا کوئی راستہ نہیں اور کوئی فاتح بھی نہیں ہوتا۔ امریکہ کو اپنے غلط طریقوں کو درست کرنا چاہئے اور تمام ممالک کے ساتھ مل کر مساوی مشاورت کے ذریعے حل تلاش کرنا چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!